کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید

ویب ڈیسک ۔ بھارتی افواج کی جارحیت جاری، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 سالہ بچی نوشین سمیت دو افراد شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  بھارتی فوج نے نیکرون سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ بچی نوشین شہید جبکہ 3 شہری زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے جس کے باعث خطے میں دو جوہری طاقتوں کے درمیان کسی بھی ایک وقت ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔