نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی، سابق وزیراعظم کے حوالے سے تشویشناک خبر

ویب ڈیسک۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان کے تین بار سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے حوالے سے ایک انتہائی تشویشناک خبر آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں نوازشریف کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور انہیں لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ نوازشریف جو کہ گزشتہ برس سے جیل میں قید ہیں دل کے مریض ہیں اور ان کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے۔