ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے دشمنوں پر لرزہ طاری، پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل رات میں 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رات میں زمین سے زمین پرمار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل مختلف قسم کے وار ہیڈ لے جانے اور 290 کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔