پاکستانی کمانڈوز رن آف کچھ میں گھس آئے، بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا

ویب ڈیسک ۔ بھارت کی جانب سے ایک ڈرامہ رچا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کا ارادہ پاکستانی ایجنسیوں نے بہت پہلے بتا دیا تھا۔ حکومت پاکستان متعدد بار اس خدشے کا اظہار کر چکی ہے بھارت اپنے ملک میں ایک جعلی آپریشن کر کے اس کا الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔ اس بات عملی ثبوت اب سامنے آچکا ہے۔ بھارتی میڈیا آج واویلا مچا رہا ہے کہ پاکستانی کمانڈوز بھارتی بندرگاہ رن کچھ میں گھس آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  رن آف کچھ میں گھسنے والے پاکستانی کمانڈوز زیر سمندر کاروائیوں میں مہارت رکھتے ہیں۔بھارتی انٹیلی جسن نے واویلا کر کے 2 بندر گاہوں کنڈلا اور مندرا پر خوف کی فضا پیدا کر دی اور ہائی الرٹ کر دیا گیا،بھارتی گجرات کی 6 میں سے 2 بندرگاہوں پر لنگر انداز جہازوں کو بھی سخت سیکیورٹی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔