سسر کے ساتھ ناجائز تعلقات، حوس کی پجارن ماں نے سگے بچے ذبح کر ڈالے

ویب ڈیسک ۔ سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک انتہائی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں سگی ماں  نے اپنے سسر کے ساتھ  مل کر اپنا ’گناہ‘ چھپانے کے لئے اپنے بچوں کے گلوں پر چھری پھیر کر ذبح کر دیا۔ بعد ازاں سسر نے اس عورت کو بھی ذبح کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے نواحی علاقے سے  دو معصوم بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد جبکہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں جائے وقوعہ سے ملیں، پولیس نے شک کی بنا پر زخمی عورت کے سسر کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ معصوم بچوں کو اس نے اپنی بہو یعنی اس زخمی عورت کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

گرفتار شخص کا نام ویرو ہے ، ویرو نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کے اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے وقوعہ کی رات اس کے بڑے پوتے نے ان دونوں کو غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھ لیا تھا جس پر اپنا گناہ چھپانے کے لئے ہم دونوں نے مل کر اپنے 10 سالہ پوتے  اور 5 سالہ پوتی کے گلے کاٹ ڈالے ۔ بعد ازاں ویرو نے قتل کو چھپانے کے لئے اپنے بہو اور بچوں کی ماں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ گئی اور اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔