شاہین شاہ آفریدی خطرناک بیماری میں مبتلا، ہسپتال داخل

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں، جسکے باعث شاہین آفریدی قومی ٹیم کے پری سیزن کیمپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی تین روز سے بخار میں مبتلا تھے، جس پر ان کا مقامی اسپتال میں چیک اپ کرایا گیاتو رپورٹ میں ڈینگی بخار کی نشاندہی ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی کو فوری طور پر لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔

ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد شاہین آفریدی قومی ٹیم کے پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال شاہین شاہ کے متبادل کا اعلان نہیں کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث کیمپ سے باہر ہیں۔