عمران خان کے پاس صرف دو دن ہیں، مستعفی ہو جائے ورنہ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو دھمکی دے دی

ویب ڈیسک ۔ جمیعت علماٴ اسلام مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہے عمران خان کے پاس دو دن رہ گئے ہیں، اگر وہ مستعفی ہو جاتا ہے تو ہم نہیں آئیں گے لیکن اگر وہ مستعفی نہیں ہوتا تو پھرعوامی طاقت آئے گی اور اسلام آباد کیا پورا ملک لاک ڈاؤن ہو جائے گا ۔

مولانا فضل الرحمان اور ان کے اتحادی اس سے قبل بھی حکومت کے خلاف محاظ آرائی کا عندیہ دے چکے ہیں تاہم پیپلزپارٹی نے مولانا کی جانب سے حکومت گرانے کے کسی بھی ارادے کو مخالفت کر دی ہے۔

 

اسلام آباد لاک ڈاوٴن کرنے کے بیان پر پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان صاحب کی باتیں سنیں اور کام چیک کریں۔ مبینہ طور پر یہ کشمیر کمیٹی کے پیسوں سے ایک ہفتے میں 60 ہزار کی لسی پی گئے تھے۔