Live Stream: Prime Minister of Pakistan Imran Khan at Kashmir Solidarity Hour Islamabad (30.08.19)

Live Stream: Prime Minister of Pakistan Imran Khan at Kashmir Solidarity Hour Islamabad (30.08.19)#PrimeMinisterImranKhan #Pakistan 🇵🇰 #StandForKashmirOnFri #KashmirHour #KashmirSolidarityDay

Posted by Pakistan Tehreek-e-Insaf on Thursday, August 29, 2019

ویب ڈیسک ۔ آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے طور پر کشمیر آور منا رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم سیکٹیریٹ کے سامنے ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر کشمیر میں مسلمان نہ ہوتے تو پوری دنیا وہاں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی۔

انہوں نے کہا اب بہت گیا وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ کشمیریوں کی لڑائی دنیا کے ہر فورم پر لڑوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا اس طرح آر ایس ایس نے بھارت پر قبضہ کیا ہوا ہے، بی جے پی اور آرایس ایس ہندوستان کے قوانین کو نہیں مانتے تاہم بھارت کو سبق سیکھانے کا وقت آگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 80 لاکھ کشمیری 4 ہفتے سے کرفیو کے باعث بند ہیں، کشمیریوں کے دکھ میں پوری طرح شامل ہیں، بھارتی حکومت انسانوں پر ظلم کر رہی ہے۔