پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 10 ستمبر کو ہو گا

ویب ڈیسک ۔ پاکستان بھر میں آج محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل یکم ستمبر کو ہی یکم محرم الحرام ہے۔ پاکستان میں یوم عاشور 10ستمبر کو منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان  کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں نے چاند کی شہادتوں سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے۔

ملک بھر میں  یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا جبکہ 9 اور 10ستمبر کوعام تعطیل ہوگی۔