آخر کار عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک ۔ حکومت پاکستان نے آخر کار عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن آج رات جاری کر دیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جسکے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 فی لٹر کمی کی گئی ہے،جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 14 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لٹر ہو گی۔

مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے اور سی این جی کی قیمت میں  4 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی  کر دی گئی ہے۔