تشدد کرنا کہا سے سیکھا؟ حراست میں ہلاک ہونے والے اے ٹی ایم چور کا مرنے سے قبل پولیس سے آخری سوال

مارو گے تو نہیں، آپ لوگوں نے تشدد کرنا کہا سے سیکھا؟ پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے اے ٹی ایم چورصلاح الدین کا مرنے سے قبل پولیس والوں سے آخری سوال۔

 

 اے ٹی ایم اکھاڑ کر کارڈ نکالنے والے  ایک ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس نے صلاح نامی شخص کو شہر کی مختلف اے ٹی مشینوں کو اکھاڑ کر کارڈ نکلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل رحیم یار خان کی پولیس نے اے ٹی ایم اکھاڑ کر کارڈ نکالنے والے  ایک ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ صلاح نامی ملزم شہر کی مختلف اے ٹی ایم مشینوں کو اکھاڑ کر ان میں سے کارڈ نکالتا تھا اور بعد ازاں اے ٹی ایم بوتھ میں لگے کیمروں کو دیکھ کو الٹی سیدھی شکلیں بھی بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم صلاح الدین کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، وہ حوالات میں عجیب وغریب حرکتیں کرتا رہا، اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔