وقار یونس پاکستان کرکٹ کے باوٴلنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کرکٹ ٹیم کے لئے ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر اور باوٴلنگ کوچ سمیت دیگر سٹاف کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان اور  لیجنڈ فاسٹ باوٴلر وقار یونس کو  باوٴلنگ کوچ بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ سابق کپتان اور بیٹسمین مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ کا سب سے طاقتور ترین انسان بناتے ہوئے انہیں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ نواز دیا گیا۔

مقرر کر دیا گیا، مصباح اور وقار یونس کو 3 سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ  پہلا امتحان سری لنکا کے خلاف سیریز ہو گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے  5 رکنی سلیکشن پینل کو انٹرویو دینے والے محسن حسن خان، ڈین جونز اور جوہان بوتھاجیسے نام بھی شامل تھے جنہیں یکسر مسترد کرتے ہوئے پینل نے مصباح الحق اور وقار یونس کو متفقہ طور پر چنا ہے۔