گگلی کے موٴجد سابق لیجنڈ لیگ سپنر عبدالقادر انتقال کر گئے

لاہور ۔ کرکٹ کی دنیا کا نامور نام اور گگلی کے موٴجد پاکستان کے لیجنڈ لیگ سپنر عبدالقادر لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ عبدالقادر کو اچانک کا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کی عمر 63برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ لیگ سپنر عبدالقادر اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہیں لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہیں وفات پا گئے۔ عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے والد کی موت کی تصدیق کر دی۔

عبدالقادر کا نام کرکٹ کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ لیگ سپنر کی جادوئی گیند ’گگلی‘ کے موجد کے طور پر جانے جاتے تھے۔  انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے۔

عبدالقادر کی اچانک موت پر دنیائے کرکٹ سکتے میں آگئی ہے۔ عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے نہایت قریبی ساتھیوں میں سے سمجھے جاتے تھے۔ عمران خان نے عبدالقادر کی موت پر گہرے رنجم و غم کا اظہار کیا ہے۔