بھارت کا چاند پر جانے کا خواب چکنا چور، بھارتی سائنسدان دھاڑیں مار کر رونے لگے

ویب ڈیسک ۔ بھارت کا چاند پر جانے کا خواب چکنا چور ہو گیا، بھارتی مشن ’چندریان 2’ کی چاند پر لینڈنگ دیکھنے کے لئے آئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مایوسی کی تصویر بنے بیٹھے رہے جبکہ بھارتی خلائی سائنسدان مشن ناکام ہونے پر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو چاند پر لینڈ ہونے سے قبل ہی ناکام ہو گیا۔ بھارتی خلائی جہاز چاند کی سطح سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر تھا کہ اپنے مقرر کردہ راستے سے ہٹ گیا۔ خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہونے پر مشن کنٹرول روم میں خاموشی چھا گئی اور مشن کی کامیابی کا کریڈٹ لینے کے لئے آئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سکتہ طاری ہو گیا۔

 

چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ بھارت کے خلائی پروگرام کے ڈائریکٹر کے سیوان کا کہنا تھا سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک خلائی جہاز کا رخ تبدیل ہوگیا۔ اب تک جو ڈیٹا حاصل ہوا اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔