یوم عاشور، کربلا میں بھگڈر مچنے سے 31افراد جاں بحق

ویب ڈیسک ۔ عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر ایک پل ٹوٹنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 31 زائرین جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ زائرین یوم عاشور میں شرکت کے لئے عراق کے شہر کربلا میں موجود تھے،

تفصیلات کے مطابق کربلا میں ایک پل گرنے کے بعد مچنے والی بھگدڑ کے باعث پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 31 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عراقی میڈیا کے مطابق زائرین کی بڑی تعداد ایک پل سے گزر رہی تھی کہ گنجائش سے زائد افراد ہونے کے باعث پل نیچے جا گرا ۔ پل گرنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد کئی افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم  بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔