کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، وزیراعظم عمران خان کا مظفرآباد میں جلسے کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لئے جمعہ 13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ایک بڑا عوامی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

یاد رہے کہ بھارت نے کشمیر کا خصوصی مقام ختم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور 5 ستمبر سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے جس سے وہاں بسنے والے انسانوں کی زندگیاں خطروں سے دوچار ہیں۔