Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi Important Video message on decision to decline India’s request for Indian Prime Minister Narendra Modi use of airspace (18.09.19)

Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi Important Video message on decision to decline India’s request for Indian Prime Minister Narendra Modi use of airspace (18.09.19)#Pakistan 🇵🇰 #Kashmir #UnitedNations 🇺🇳 #UNGAوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم ویڈیو پیغامہندوستان سے درخواست آئی تھی کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بیس تاریخ کو جرمنی جانے اور اٹھائیس تاریخ کو واپس آنے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان کے روئیے کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستان کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہےاور ہم نے انڈین ہائی کمشنر کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے

Posted by Shah Mahmood Qureshi on Wednesday, September 18, 2019

ویب ڈیسک ۔ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کو پاکستان نے رد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم اپنے دورہ جرمنی کے لئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے خواہاں تھے جس کے لئے بھارتی حکومت کی جانب سے باقاعدہ درخواست کی گئی تھی جسے آج مسترد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی سفارت خانے کو اپنے فیصلے آگاہ کر بھی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ نریندرمودی 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر جرمنی جانا چاہتے تھے۔