مودی نے کل جلسے میں بہت سخت باتیں کیں جس کی مجھے امید نہیں تھی، عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں: امریکی صدر ٹرمپ

مودی نے کل جلسے میں بہت سخت باتیں کیں جس کی مجھے امید نہیں تھی، عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں: امریکی صدر ٹرمپ

Posted by Barikhabar.pk on Monday, September 23, 2019

ویب ڈیسک ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے عمران خان اور مودی دنوں سے اچھے تعلقات ہیں دونوں میرے دوست ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ مودی نے کل کے جلسے میں بہت سخت باتیں کیں میں اس طرح کی باتوں کی امید نہیں کر رہا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں جو ان حالات میں بھی امن کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہ پاکستانی وزیراعظم پر مکمل اعتماد کرتا ہوں، عمران خان خطے کی ترقی اور امن کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ امریکا کی پاکستان کیساتھ تجارت بہت کم ہے۔ ہماری دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر امور پر بات ہوگی۔ میں اپنے دوست عمران خان کو دورہ امریکا پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشکش پر قائم ہیں، اگر پاکستان اور بھارت چاہیں اور اگر میری ثالثی سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔