زلزلے نے آزاد کشمیر میں تباہی مچا دی، خوفناک تصاویر آگئیں

ویب ڈیسک ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت پاکستان کے کئی علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے، زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ، پنجاب اور کے پی کے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میٹ آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔

پنجاب ، کے پی کے سمیت پاکستان کے کئی حصے 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے