سازش یا واقعی فنی خرابی؟ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ نیویارک ائیرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا

ویب ڈیسک ۔ گزشتہ رات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے دھواں دار خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وطن واپسی کی اڑان بھی تو سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے دیا گیا طیارہ فنی خرابی کے بعد نیویارک ائیر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے میں سوارتھے کہ اڑان بھرنے کے بعد طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طورپرفیل ہوگیا جس کے بعد طیارے کو واپس نیویارک جے ایف کے ائیرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔

الیکٹرک نظام کے مکمل فیل ہونے کے باعث طیارے کو انتہائی دشواری سے بحفاظت لینڈ کروایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں واپس ہوٹل پہنچایا گیا۔ عمران خان آج وطن واپسی کے لئے دوبارہ اڑان بھریں گے۔