بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پار کر سکتی ہے، انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت کی دھمکی

ویب ڈیسک ۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے آرمی چیف  جنرل پبن راوت  نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی فوج ضرورت پڑنے پر لائن آف کنٹرول کو پار سکتی ہے اور اس کے لئے زمینی اور فضائی دونوں راستوں کا استعمال کی جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں  ایل او سی کو پار بھی کرنا پڑ جائے تو گریز نہیں کریں گے چاہے زمینی راستہ اختیار کرنا پڑے یا فضائی کارروائی کرنی ہو یا ایک ساتھ ہی دونوں آپشنز کا استعمال کرنا پڑے۔

بھارتی آرمی چیف نے اڑی حملے کے بعد نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2016 میں  سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے اپنا پیغام پڑوسی ملک تک واضح طور پر پہنچایا تھا کہ دراندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔

جنرل بپن نے  نے الزام عائد کیا کہ پا کستان نوجوانوں کو سرحد پار بھیج کر بھارت میں فساد پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی بھی عسکریت پسند ہمارے علاقے میں داخل نہ ہوسکے۔