پاک فوج کے تین میجر ملازمت سے فارغ، 2 کو قید بامشقت کی سزا: آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاک فوج کے تین حاضر سروس میجروں کو ان کی نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے جبکہ دو میجر رینک کے افسروں کو 2, 2سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں میجر افسران کو ظم وضبط کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی اور الزامات تسلیم کرنے پر تینوں میجرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ جبکہ  اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دو افسران کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔