حکومت کی رٹ ختم ہو چکی، اب ملک ہم چلائیں گے: مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک ۔ جمیعت علماٴ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے جلسے میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملک میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، اب اس ملک کو ہم لوگ چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور موڑ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں استعفے کے مطالبے پر متفق ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  اپنی آئینی حیثیت ٹھیک کر لو استعفی دے دو۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ہم حالات کو بگاڑنا نہیں چاہتے لیکن ہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ ہم سے بات کریں تو دوسری طرف شہر میں ہر طرف کنیٹنر لگے ہوئے ہیں، سارے راستے تو بند کر دیئے، کس راستے سے مذاکرات سے بات کرو گے۔