ڈیل ہو گئی؟ حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک ۔ حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج نوازشریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی جس میں میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلانے کی درخواست کی گئی۔ جس کے بعد اب نام نکالنے کے لئے وفاقی کابینہ کو خط لکھا جائے گا، کابینہ سے منظوری کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا، آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف، علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔