کرتار پور بارڈرسے خالصتان کا راستہ کھل گیا، مہوش حیات کی ٹوئٹ نےبھارتیوں کا آگ لگا دی

ویب ڈیسک ۔  تمغہ امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا۔اداکارہ مہوش حیات نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کرتارپور راہداری کے افتتاح کو سراہا تو دوسری طرف مہیشن حیات کے ٹویٹ نے بھارت میں آگ لگا دی ہے۔ جس سے مودی اور کے چاہنے والے تڑپ کر رہ گئے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹ میں لکھا کہ امن کیلئے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانیوں کی کشادہ دلی ہونے کی نشانی ہے۔کرتارپور راہداری افتتاح کے موقع پر اداکارہ نے لکھا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پل کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔

آخر میں اداکارہ نے کرتارپور 2 خالصتان 2020 کو ہیش ٹیگ میں واضح بھی کیا۔  اس ہیش ٹیگ کو پڑھ کر معتصب ہندءئوں کے کلیجے منہ کو آگئے،انہوں نے اس ٹوءٹ کے جواب میں کھیسانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق جواب دینے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی کو خالصتان نہیں چاہئے جبکہ اکثریت نے سکھ کمیونٹی سے یکجہتی کے اس جذبے کوخوب سراہا۔