رابی پیرزادہ کے بعد حمیرا ارشد بھی شکایت لیکر ایف آئی اے کے پاس پہنچ گئیں

ویب ڈیسک ۔۔رابی پیرزادہ کی قابل اعتراض ویڈیوز کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی شکایت کی ہے کہ وہ بھی سائبرکرائم کا شکار ہیں۔ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکائونٹس فعال ہیں اور بد قسمتی سے ان کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے۔

حمیرا ارشد نے کہا کہ اکثر جعلی اکائونٹس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔درخواست دینے کے باوجود منفی سر گرمیاں کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور جب تک ایسے عناصر کو سخت ترین سزائیں نہیں ملیں گی اس طرح کے لوگ دیدہ دلیری سے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہیک کئے گئے اور جعلی اکائونٹس کے ذریعے ایسے ایسے نازیبا پیغامات بھیجے جاتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر لیک کر دیا گیا تھا۔