حکومت نے بجلی بم گرا دیا،50 فیصد ٹیکس عائد

لاہور (ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ہے۔ جس کے مطابق حکومت نے بجلی کے صارفین کے استعمال شدہ یونٹ کی قیمت کا 50 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت یکم اکتوبر سے آج تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی میں تیزی سے ہوتے اضافے سے عوام ایک اضطراب پایا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے دعوے محض دعووں تک ہی محدود رہ چکے ہیں۔