ن لیگ کا نوازشریف کی گارنٹی دینے سے انکار

ویب ڈیسک ۔ مسلم لیگ ن اپنے تا حیات قائد میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بدلے میں زر ضمانت کے بانڈ بطور گارنٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے حکومتی شرائط پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان شرائط پر بیرون ملک جانے سے انکار بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ کل صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبلوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی لیکن اس کے لیے نواز شریف کو سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے۔

نواز شریف کو لندن یاترا کی اجازت مل گئی مگر۔۔۔؟

نوازشریف کا ای سی ایل سے نام محدود مدت کے لئے نکالا جارہا ہے، نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نیب کےموقف پرتحفظات کا اظہارکیا گیا.

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے نیب کے مؤقف پر ناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے درخواست پرواضح مؤقف نہیں اپنایا جبکہ سیکریٹری صحت پنجاب نےتین میڈیکل رپورٹس پیش کیں۔ اس مشروط اجازت سے متعلق کابینہ ذیلی کمیٹی ساڑھے 9 بجے باضابطہ طور پر اعلان کرے گی۔