کلبھوشن یادیو کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(ڈیسک) پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔

ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا جب کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی، ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا قانونی طریقہ طے کرنا ہے۔