دھرنا ختم ،پلان بی شروع، وزیراعظم کے استعفیٰ کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں

اسلام آباد ( ڈیسک) حزبِ اختلاف کی سیاسی و مذہبی جماعت جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کی طرف اسلام آباد میں دیئے گئے دھرنے کو ختم کر دیا گیا۔حکم نامہ ملتے ہیں آذادی مارچ شرکا نے اپنے خیمے اکھاڑ لیے اور بوریا بستر سمیٹنا شروع جکر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ دینےکی تمام امیدیں دم توڑتے ہی مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ اسلام آباد سے دھرنا ختم کرکے اس تحریک کو شہر شہر پھیلا دیاجائے گا۔

مولانا پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ جب پلان بی کا اعلان ہوگا تو پھر قافلے چل پڑیں گے۔ ہم نے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے۔ ہم نے گھروں میں نہیں جانا بلکہ میدان میں رہنا ہے۔دوسری جانب چمن میں جے یو آئی ف کی جانب سے پلان بی پر باقاعدہ عمل کرتے ہوئے مختلف سڑکوں کو بند کردیا گیاہے۔