بھارتی فوج کے بعد اب نہتے کشمیریوں پر روبوٹس مسلط

سرینگر (ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج محاصرے او ر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اب روبوٹ استعمال کرے گی، بھارتی وزارت دفاع نے کم از کم 25 برس تک کار آمد رہنے والے تقریباً 550 روبوٹس کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

بھارتی فوج کے سینئر افسر کے مطابق ان روبوٹس میں سیڑھیوں پر چڑھنے، رکاوٹیں عبور کرنے اور دستی بم داغنے کی صلاحیتیں موجود ہوں گی جبکہ یہ 20 سینٹی میٹر گہرے پانی کو بھی عبور کر سکیں گے۔

وزارت دفاع نے بھارت کے صنعت سے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ 19 نومبر کو روبوٹس کی نگرانی کے حوالے سے اپنی مصنوعات پیش کریں جبکہ وزارت دفاع اشیا کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لیے دیسی ساختہ ہونے پر زور دے رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج ان روبوٹس کو مقبوضہ کشمیر میں تلاشی آپریشنز کے دوران پہلی دفاعی لائن کے طور پر استعمال کرے گی۔