لاہور میں کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

لاہور (ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کے کوڑا کرکٹ کو جلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ جس کے تحت کوڑا کرکٹ جلانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کچھ برسوں سے لاہور اور گردونواح کے علاقے سموگ کے مسئلہ سے دو چار ہیں۔ سموگ دھوئے اور دھند کے مرکب کو کہا جاتا ہے ۔ اس دھویں میں کاربن مونو آکسائید، نائڑوجن آکسائیڈ میتھن جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتےہیں۔

یہ صورتحال صنعتی اور ٹریفک آلودگی کے ساتھ ساتھ شہر میں بڑے پیمانے پر کوڑا کرکٹ جلانے سے گھمبیر ہو جاتی ہے۔سموگ کے باعث لاہور کے پرائیویٹ اسکول کل بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اسکول بھی کل بند رکھنے پر غور کیا جارہا ہے