جو کام روپیہ نہ کر سکا ٹماٹر نے کر دکھایا

لاہور( ڈیسک) جو کام پاکستانی روپیہ نہ کرسکا وہ ٹماٹرنے کر دکھایا۔ ٹماٹر ڈالر سے دوگنا مہنگے ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر 250 سے 300 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ دیگر سبزیاں بھی انتہائی مہنگی ہوچکی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹماٹر نے ڈالر کو چت کر دیا مگرم شیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ان کے بقول کراچی میں ٹماٹر 17روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ،جس نے خریدنا ہے کراچی مارکیٹ سے خرید لے۔لوگوں کو کافی تلاش کے باوجود 17 روپے کلو والے نایاب ٹماٹر نہ مل سکے۔