شہباز شریف ضمانتی بانڈز بھرنے کے حامی، مسلم لیگ(ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف اپنے بھائی کی خاطر حکومت کی جانب سے ضمانتی بانڈ جمع کروانے کی شرط کو پورا کرنے کے حمایتی بن گئے۔

ذرائع کے  حوالے  سے میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ارکان کے اجلاس کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے حکومت کی طرف سے مانگے گئے ضمانتی بانڈز بھرنے کی حمایت کی اور کہا کہ میاں نوازشریف کی زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں اور میں ضمانتی بانڈز بھرنے کو تیارتھا،اس حوالے سے جب نوازشریف کو کہا کہ میں خود بانڈز بھر دیتا ہوں تو نوازشریف نے ایساکرنے سے منع کردیا اور کہا کہ آپ عدالت سے رجوع کریں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے اور مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی معلوم تھا کہ مولانا نے چند روز ہی دھرنا دینا ہے اور ایسے دھرنوں سے حکومتیں نہیں گرتیں۔