نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے، وہ جاتی امرا میں محفوظ نہیں

ویب ڈیسک ۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نوازشریف کے علاج میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ جیل میں ان کا علاج بہترین طریقے سے کیا جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ جاتی امرا میں نوازشریف کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ مسلم لیگ ن نوازشریف کے علاج میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو روزانہ کی بنیاد پر نوازشریف کی صحت کا معائنہ کرے۔