صحرائے تھر میں آسمانی بجلی نے قہر ڈھا دیا، 5 خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک ۔ صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین سمیت 17 افراد جاں کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام کوٹ، نگرپارکر، مٹھی، چھاچھرو میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مٹھی میں 11 ملی میٹر، 15 ملی میٹر اسلام کوٹ، 27 ملی میٹر ننگرپارکر، 8 ملی میٹر ڈیپلو اور چھاچھرو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، عمر کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں آج بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔