نوازشریف لندن چلے گئے

لاہور (ڈیسک ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آخر کار علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے۔ قطر ائیر لائنز کی ائیر ایمبولینس انہیں لاہور ائیرپورٹ سے لے کر روانہ ہوئی۔ نوازشریف کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی پرواز میں سوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خصوصی اجازت ملنے کے بعد میاں نوازشریف علاج کی غرض سے آج لندن روانہ ہو گئے۔ نوازشریف آج صبح اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

نوازشریف کے ہمراہ میاں شہباز شریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن روانہ ہوئے۔ لندن روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر نوازشریف کا چیک اپ کیاگیا۔ ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے پائلٹ کو پرواز کے لئے کلئیرنس دے دی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *