ویب ڈیسک ۔پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے نواز شریف کی بیماری کو ڈرامہ قرار دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے سنئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ جس شخص کے پلیٹ لیٹس کم ہوں وہ تو شیو کر ہی نہیں سکتا، نواز شریف چلتے ہوئے، ہاتھ ہلاتے ہوئے گئے۔