پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: اب روزانہ سماعت ہو گی

اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشنر نے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

گزشتہ روز اپوزیشن رہنماؤں نے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا اور الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست الیکشن کمیشن حکام کے حوالے کی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اور الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی درخواست کو منظور کرلیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ اسکروٹنی کمیٹی فارن فنڈنگ کیس کو جلد نمٹائے۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا کہنا تھا کہ پانچ سال ہو گئے تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کہ اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنر ریٹائر ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کوشش کر رہی ہےکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہو جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیر مؤثر ہو جائے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *