برسبین ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم گرتی پڑتی 240 پر آوٴٹ

ویب ڈیسک ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا میچ آج برسبین کے گابا سٹیڈیم میں شروع ہوا۔ پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی کی پوری ٹیم پہلے ہی دن 240رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

برسبین کی وکٹ پر پاکستانی کپتان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور کھانے کے وقفے تک پاکستان نے بنا کسی نقصان کے 57رنز بنائے۔ لیکن کھانے کے وقفے کے بعد 75 رنز پر  شان مسعود 27اور کپتان اظہر علی 39رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔

ان کے بعد  افتخار احمد 7  اور حارث سہیل نے صرف 1 رن بنایا۔ بابراعظم شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہے اور صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔   محمد رضوان نے میدان میں آکر بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی اور ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز بنائے۔ لیکن وہ ایک متنازعہ فیصلے کا شکار ہو گئے۔ رضوان کو کمنز نے کیپر کے ہاتھوں کیچھ کروایا لیکن ریپلے میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کمنز نے ایک نو بال کی تھی تاہم تھرڈ ایمپائر نے فیصلہ باوٴلر کے حق میں دیتے ہوئے رضوان کو میدان سے باہر کر دیا۔

اسد شیفق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74رنز بنائے اور پاکستان کا مجموعہ 240رنز تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے3، ہیزل ووڈ نے 2 جب کہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔