بجلی پھر مہنگی، عوام کو ایک روپے اسی پیسے فی یونٹ کا جھٹکا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مہنگی کردی۔ نیپرا کی جانب سے کئے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ ماہ ستمبر کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دسمبرکے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں جب کہ لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔