ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان نے آج میانوالی میں ایک مرتبہ پھر دھواں دار خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دل ، گردے، بیماری کے باعث خراب ،شوگر اور پھر پلیٹ لیٹس ہوچکے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہی انہوں نے نوازشریف کی جہاز والی تصاویر دیکھیں تو حیران ہوگیااور ڈاکٹر کی رپورٹ دوبارہ نکال کر دیکھی ، جس میں لکھا تھا کہ اتنا برا حال ہے کہ مریض کبھی بھی مر سکتا ہے۔۔انہوں نے کہا پھر انہوں نے سوچا کہ یہ کیسی بیماری ہے جوجہاز دیکھ کر ٹھیک ہوگیا۔شاید لندن کی ہوا لگنے سےوہ ٹھیک گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ نواز شریف کا علاج یہاں ہو ہی نہیں سکتا، رپورٹ میں 15 تو بیماریاں بتائی گئی تھیں۔