مذہبی عدم رواداری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ:شاہد آفریدی

لاہور(ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار  کرتے ہوئے  اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’مذہبی عدم رواداری آج پوری دنیا کو در پیش سب سے بڑا مسئلہ ہے، میں ناروے کی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے پر فوری طور پر قدم اٹھائیں جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ عدم برداشت پر قابو پانے کے لیے ہمیں متحد ہونا چاہیئے‘‘۔