پانامہ کیس کے مرکزی کردار واجد ضیاء کو حکومت نے بڑے عہدے سے نواز دیا

ویب ڈیسک ۔ مشہور زمانہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو تحریک انصاف کی حکومت نے ایک بڑے سرکاری عہدے سے نواز دیا ہے۔

واجد ضیاء جو حکومت کی جانب سے 21ویں گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ واجد ضیاء اس سے قبل آئی جی ریلوے کے عہدے پر فائز تھے۔

یاد رہے کہ واجد ضیاء سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بین الاقوامی کیس پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔ انہیں اس کیس کی وجہ سے ملک میں کافی شہرت بھی ملی۔