عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک ۔ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہو گیا ہے، اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے نوے پیسے کمی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے  یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 9 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔