ویب ڈیسک ۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں جہاں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان باولنگ کے بعد بیٹنگ لائن بھی بری طرح ناکام ہوئی وہیں پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنے کیرئیر کی اولین ٹیسٹ سنچر داغ دی۔

جن کینگرو باولروں کے خلاف پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی ٹانگیں کانپتی رہیں وہیں یاسر شاہ نے ان تمام باوٴلروں کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے 113 رنز کی شانداز اننگز کھیلی اور پاکستان کو ذلت سے کسی حد تک بچا لیا۔

یاسر شاہ کی سنچری اور بابراعظم کے 97 رنز کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 589رنز کے جواب میں 302 رنز بنائے اور فالو آن کی شکار ہو گئی۔  پاکستان اپنی دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے تک دو اسکور پر امام الحق کی وکٹ کھو چکا ہے۔