سندھ سے چیخوں کی آوازیں سن رہا ہوں، شیخ رشید

لاہور ( ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام جماعتیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر متفق ہیں، سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی مدت ملا زمت میں توسیع ہو جا ئے گی ۔اگر سادہ ا کثریت سے  نہ ہو ئی تو پا رلیمنٹ سے ہو سکتی ہے۔ لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دوراندیشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ  6 مہینے تو دور کی بات ہے، 6 ہفتے میں ہی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا فیصلہ ہوجائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ناصرف افغانستان میں امن کی فضا بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ پاک افغان سرحدی تنازع ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگا دی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف نے ایران، یواے ای اور ایران کے ساتھ بہتر تعلقات رکھے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جمہوری حکومت اور عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس کا مقصد جمہوریت کی کامیابی ہے۔

6مہینے تو دور کی بات6ہفتے میں ہی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو جائے گی ،شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

انہو ںنے کہا کہ اپو زیشن کی صورتحا ل نا رمل ہے۔ ان کے کے پا س کچھ کہنے کو نہیں ۔جو کہہ رہے ہیں کہ این آر او ہو گا وہ سمجھ لیں نہیں ہو گا عمران خان کی کمٹمنٹ ہے کسی صورت این آر او نہیںہو گا۔ سندھ سے چیخوں کی آوازیں ابھی سے سن رہا ہو ں۔ ایک ما فیا ہے جو عمران خان کی حکومت کو غیر مستحکم کر نا چاہتا ہے۔ ملک  میں ہیجان برپا کر نے کی نا کام کو شش کی گئی ہم ان کی تمام منصوبہ بندی کو ناکام بنا ئیں گے ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ شہباز شریف کو عادت پڑ رہی ہے وزیراعظم کو خط لکھنے کی۔ دلچسپ واقعہ ہے بیمار نو از شریف ہے اور چھٹیاں شہباز شریف گزار رہے ہیں ۔جب شہباز شریف ہیٹ پہن کر جا ئیں گے تو کو ئی کا رروائی کر سکتے ہیں ۔میں تو کہتاتھا کہ ان کو جا نے دو معاملات نا رمل ہو جا ئیں گے  ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ مو لا نا فضل الر حما ن بہت جلد کہیں گے کہ خالی ہا تھ گیا ہو ں مو لا نا نا کام ہو گئے ہیں  جس دن مو لا نا جلسہ کر یں سمجھ  لیں کہ جمعہ کا دن ہے کیو نکہ  جمعہ کے دنویسے بھی لو گ اکٹھے ہو جا تے ہیں امید ہے ما رچ تک آصف زرداری کے پلی بارگین کا نتیجہ نکلے گا ،پلی بارگین  کے ساتھ تازہ کیس آجا ئیں گے، پرانے سب ختم ہو جا ئیں گے ۔