امریکی ریاست ڈکوٹا میں طیارہ گر کر تباہ، بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں چیمبرلین کے مقام پر چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 12 افراد سوار تھے۔

امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ترجمان لنس فورڈ کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ دوپہر سے کچھ دیر پہلے پیش آیا جب موسم سرما کے طوفان کا خدشہ تھا۔لنس فورڈ نے بتایا کہ پیلیٹس پی سی 12 طیارے کی منزل اڈاہو فالز ریجنل ائیرپورٹ تھی تاہم طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جس میں 2بچے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر 3 افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔