دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست۔۔۔ آسٹریلیا کا پاکستان کو وائٹ واش

سپورٹس (ڈیسک) دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ایڈیلیڈ  میں جاری دوسرےٹیسٹ  میچ میں بھی قومی ٹیم کی شکست سامنا کرنا پڑا ہے۔

پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فالو آن کے بعد  پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کو پوری ٹیم صرف 239 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ اس طرح پاکستان کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست ہو گئی۔

یل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے، اسد شفیق بھی ناتھن لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے آف سپنر نیتھن لائین نے 5پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔