عمران خان نےمریم اورنگزیب کی ریٹنگ زیرو کر دی

پنڈدادنخان(ڈیسک) مریم اورنگزیب کئی سال سے قائدتحریک انصاف عمران خان کے خلاف بے سری اور لایعنی ہرزہ سرائی کرتی چلی آرہی ہیں لیکن عمران خان نے کبھی بھی انکی فضول بات چیت پر توجہ نہ دے کر محترمہ کی ریٹنگ زیرو سے بھی نیچے کررکھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر تحریک انصاف ضلع جہلم سکندر حیات گوندل نے پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگی رہنما احسن اقبال جب حکومت میں وزارت لیتے ہیں تو قوم کو دس دس سالہ ویژن اور پروگرام دیتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو ملنے والی ناگفتہ بہ ملکی صورت حال کو ہتھیلی پر سرسوں جمانے کے مصداق موصوف راتوں رات سابقہ حکومتوں کا 30 سالہ گند اور پسماندگی ختم کروانے کیلئے ہرلمحہ بے چین ہوئے رہتے ہیں۔

سکندر حیات گوندل نے مزید کہا کہ گزشتہ دو(ن)لیگی حکومتوں کے دوران 1997 میں پروگرام 2010 کے کوآرڈینیٹر اور 2013 میں ویژن 2025 کے چیئرمین بننے والے احسن اقبال تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے ایک ہی سال میں کیوں گھبرا گئے ہیں ۔